خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 1

$ 1958 1 1 خطبات محمود جلد نمبر 39 وقف زندگی کی نئی تحریک جماعت کی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے جماعت کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور اس تحریک کے تحت خدمت دین کے لیے اپنے آپ کو پیش کریں (فرموده 3 جنوری 1958ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” میں نے پہلے بھی ایک خطبہ میں بیان کیا تھا اور پھر جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنی 27 دسمبر کی تقریر میں بیان کیا تھا کہ جماعت کے وہ دوست جنہیں سلسلہ کی تبلیغ سے لگاؤ ہو یا تعلیم و تدریس کا شوق رکھتے ہوں وہ جماعت کی ترقی کے لیے اپنے آپ کو نئے وقف کے ماتحت پیش کریں۔سلسلہ ان کی مدد کرے گا اور خود بھی اُن کو کمائی کرنے کی اجازت دے گا۔اس طرح اُن کا عمدگی سے گزارہ ہوتا تو رہے گا۔چار پانچ سال تک امید ہے کہ مدرسہ احمدیہ جدید جو قائم ہوا ہے اس کی چار پانچ جماعتیں نکل ائیں گی اور چونکہ یہاں اردو میں پڑھائی ہے اس لیے وہ نو جوان پرائمری تک اردو میں تعلیم دے سکیں گے اور ساتھ ہی وہ واعظ اور مبلغ بھی ہوں گے لیکن اس کے درمیان جو وقفہ ہے اُس کو پُر کرنے کے