خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 120 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 120

1958ء 120 14 خطبات محمود جلد نمبر 39 اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے محبت رکھتا ہے اسی لیے وہ ہمیشہ ان کے لیے رحمت و برکت کے سامان مہیا فرماتا ہے انسان متواتر اس کی نافرمانی اور ناشکری کا مرتکب ہوتا ہے لیکن وہ پھر بھی ہمیشہ اسے ہدایت کی راہوں کی طرف بلاتا چلا جاتا ہے (فرمودہ 16 مئی 1958 ء بمقام مری ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: ” أَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا أَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُسْرِفِينَ -1 اس کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں سے جو محبت ہے اُس کا ذکر وہ اِس آیت میں ان الفاظ میں فرماتا ہے کہ کیا تم سمجھتے ہو کہ میں تمہیں یاد دہانی کرانے اور تمہیں نصیحت کرنے اور تمہاری طرف اپنی نبوت اور رسالت بھیجوانے سے اس وجہ سے اعراض کر جاؤں گا کہ تم ایک مُسرِف قوم ہو؟ یعنی تمہارا اسراف