خطبات محمود (جلد 39) — Page 114
$1958 114 خطبات محمود جلد نمبر 39 سیح ناصرٹی سے بڑے تھے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو اعلی تعلیم دنیا میں لائے وہ مسیح ناصرتی نہیں لائے تھے۔آپ حیران ہوں گے کہ میں عیسائی ہو کر ایسی بات کر رہا ہوں لیکن میں سچی بات کا انکار کیسے کر سکتا ہوں۔میں جب اُسے رُخصت کر کے اپنے کمرہ کی طرف آیا تو مجھے محسوس ہوا کہ میرے پیچھے پیچھے کوئی آ رہا ہے۔میں نے مُڑ کر دیکھا تو ڈسمنڈ شا آ رہا تھا۔وہ کہنے لگا میرے دل میں ایک سوال پیدا ہوا تھا میں نے چاہا کہ آپ سے پوچھ لوں۔میں نے کہا پوچھو کیا سوال ہے؟ وہ کہنے لگا جب میں یہ تقریر کرتا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑے نبی تھے تو مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ میری زبان سے خدا بول رہا ہے مگر یہ عیسائی لوگ پھر بھی نہیں مانتے۔میں نے کہا ڈسمنڈ شا! جب آپ محسوس کرتے ہیں کہ خدا آپ کے اندر بول رہا ہے تو آپ سمجھتے ہیں کہ شاید دوسرے لوگ بھی اس آواز کو سن رہے ہیں حالانکہ دوسرے لوگ صرف تمہاری آواز سنتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی آواز نہیں سنتے اس لیے وہ تمہاری بات نہیں کی مانتے۔وہ ایک کان سے سنتے ہیں اور دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔جب یہ لوگ بھی خدا تعالیٰ کی آواز سننے لگ جائیں گے اور خدا تعالیٰ ان کے دلوں میں بھی بولا تو ان پر بھی اثر ہو جائے گا۔میں نے کہا ابھی اِن لوگوں کا یہ حال ہے کہ جب تم بولتے ہو تو یہ لوگ صرف تمہاری آواز سنتے ہیں۔تم انتظار کرو اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگو کہ جب تم بولا کرو تو خدا صرف تمہاری زبان سے نہ بولے بلکہ لوگوں کے دلوں میں بھی بولے۔اور جس دن وہ لوگوں کے دلوں میں بولنے لگے گا لمبی چوڑی تقریروں کی ضرورت نہیں کی رہے گی سارا یورپ تمہاری بات ماننے لگ جائے گا“۔الفضل 20 مئی 1958 ء ) 1 بخاری کتاب بدء الخلق باب صفة النار و انها مخلوقة 2 : وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا (آل عمران : 47) 3 : بخاری کتاب بدء الخلق باب صفة النار (الخ) 4 : بخاری کتاب التهجد باب ماجاء في التطوع مثنى مثنى 5 : الفرقان : 31 6 : سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 233 مطبوعہ مصر 1936ء 7 : السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 83 مطبوعہ مصر 1935ء 8 : السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 92 مطبوعہ مصر 1935ء