خطبات محمود (جلد 39) — Page x
صفحه 230 241 246 252 259 273 موضوع خطبه (vi) خطبه نمبر تاریخ بیان فرموده 27 | 19 ستمبر 1958 ء اس سال جلسہ سالانہ پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ربوہ آؤ اور یہاں آکر اپنا وقت دعاؤں اور ذکر الہی میں گزارو۔ اہلِ ربوہ کا فرض ہے کہ وہ مہمانوں کی رہائش کے لیے زیادہ سے زیادہ مکانات پیش کریں اور پھر تند ہی سے ان کی خدمت کریں 28 3 اکتوبر 1958 ء دعاؤں میں لگے رہو کہ اللہ تعالیٰ اسلام کی مضبوطی کے زیادہ سے زیادہ سامان پیدا کرے۔ عیسائیت کا مقابلہ کرنا ہمارا سب سے مقدم فرض ہے 29 31 اکتوبر 1958 ء ہمیں چاہیے کہ ہم ہر وقت اللہ تعالیٰ ہی کی طرف توجہ رکھیں اور اُسی سے مدد مانگیں 30 | 7 نومبر 1958ء ہمیشہ جائزہ لیتے رہو کہ تمہارے اعمال قرآن کریم کی بیان کردہ تعلیم کے مطابق ہیں یا نہیں ۔ مسلمانوں کے لیے ہر معاملہ میں مقدم قرآن کریم ہے۔ اس کے بعد سنت اور پھر حدیث کا درجہ ہے۔ 31 | 21 نومبر 1958ء توحید کامل کے بغیر کبھی انسان کو حقیقی ایمان اور اطمینان نصیب نہیں ہو سکتا۔ توحید کامل کا سچا نمونہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے دکھایا 32 28 نومبر 1958ء اذان کے الفاظ کو صحیح تلفظ کے ساتھ اور سمجھ کر ادا کرنا چاہیے۔ ربوہ کے دوستوں کو چاہیے کہ وہ جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مکانات پیش کریں