خطبات محمود (جلد 39) — Page 55
55 $ 1958 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہو جائے گا اور وہ تکلیف جو اکتوبر میں شروع ہوئی تھی وہ آپ ہی آپ مٹ جائے گی۔خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں سب کچھ ہے۔وہ مُردوں کو بھی زندہ کر سکتا ہے اور جو خدا مُردوں کو زندہ کر سکتا ہے وہ زندوں کو طاقت کیوں نہیں دے سکتا۔ضرورت صرف یہ ہے کہ ہم اس سے مانگیں اور اُس کا دروازہ کھٹکھٹا ئیں۔حضرت مسیح ناصری علیہ السلام فرماتے ہیں کہ مانگو تو تمہیں دیا جائے گا، ڈھونڈو تو پاؤ گے، دروازہ کی کھٹکھٹاؤ تو تمہارے واسطے کھولا جائے گا۔9 پس خدا تعالیٰ کا دروازہ کھٹکھٹانے کی ضرورت ہے۔ایک معمولی آدمی جس کے پاس تھوڑے سے پیسے ہوتے ہیں جب کوئی فقیر اُس کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے تو وہ بھی اُس کے پیالہ میں کچھ نہ کچھ ڈال دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ تو صاحب العرش ہے اور دنیا جہان کا پیدا کرنے والا ہے۔اگر کوئی اُس کا دروازہ اخلاص کے ساتھ کھٹکھٹائے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ اُس کے پیالہ میں کچھ نہ ڈالے۔وہ ضرور ڈالے گا اور ضرور اُس کو شاد و خترم واپس کرے گا تا کہ وہ اپنے رب کی طاقتوں پر پہلے سے بھی زیادہ ایمان لائے اور دوسرے انسان جن کو خدا تعالیٰ کی طاقتوں پر یقین نہیں اُن کو خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کر سکے۔پس خدا تعالیٰ پر توکل رکھو اور ان ایام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرو“۔(الفضل یکم اپریل 1958ء) 1 : البقرة: 187 2 بخاری کتاب مواقيت الصلوة باب فضل صلوة العصر 3 : بخارى كتاب التهجد بَاب الدُّعَاءِ وَالصَّلَاةِ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ 4 : بخاری کتاب الايمان باب باب سُؤَالِ جِبْرِيلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْإِيْمَانِ وَالْإِسْلَامِ وَالْإِحْسَانِ (الخ) 5 : وکی پیڈیا آزاد دائرۃ المعارف زیر عنوان ” ٹیپو سلطان میں شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے“ کے الفاظ ہیں۔بخاری کتاب الاذان باب اَهْلُ الْعِلْمِ وَالْفَضْلِ اَحَقُّ بِالْإِمَامَةِ - : بخاری کتاب المغازى باب مرض النَّبي صلى الله عليه وسلم وَوَفَاتِه - بخارى كتاب الجهاد والسير باب ما يَقُولُ إِذَا رَجَعَ مِنَ الْغَزُو 9: متى باب 7 آیت 7