خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 225 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 225

خطبات محمود جلد نمبر 39 225 $1958 میں نے کہا میں نے تو نہیں پہچانا۔شاید وہ اپنے دل میں خیال کرتے ہوں گے کہ بڑے گھر درے آدمی ہیں۔میں نے سلام بھی کیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا حالانکہ میں نے یہ سمجھا تھا کہ کوئی اجنبی آدمی ہے جو کسی اور کو سلام کر رہا ہے۔تو اللہ تعالیٰ خود ہی اپنے بندوں کا دوسرے لوگوں پر رعب ڈال دیتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ایک مہینہ کی مسافت پر بھی میرا دشمن ہو تو اللہ تعالیٰ اُس پر میرا رعب ڈال دیتا ہے۔19 یہ رعب اپنے اپنے درجہ اور مقام کے مطابق ہوتا ہے۔کسی کا مہینہ بھر کی مسافت تک رُعب جاتا ہے، کسی کا چند دنوں کے فاصلہ تک رُعب جاتا ہے، کسی کا چند گھنٹوں کے فاصلہ تک رُعب جاتا ہے مگر ہوتا یہی ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کا ہو جاتا ہے“۔( الفضل 3 اکتوبر 1958ء) 1 : الحديد: 4 2 : النور: 36 3 : الانفال : 25 :4 يَمُنُونَ عَلَيْكَ اَنْ اَسْلَمُوا قُل لَّا تَمُنُوا عَلَى اِسْلَامَكُم بَلِ اللهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَنْ هَدِيكُمْ لِلْإِيْمَانِ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ (الحجرات: 18) 5: ارڈ پوپو نجومی - احمق - ضدی پنجابی اردو لغت صفحہ 112 مطبوعہ لا ہور 1989ء 6 : سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 340،399 مطبوعہ مصر 1936ء 7: المغني لابن قدامة كتاب الصلاة باب الاذان فصل يكره اللحن في الاذان۔جلد 1صفحه 430دار المنار 1367ھ میں اَنَّ بلالا كَانَ يَقولُ اَسْهَدُ “ کے الفاظ ملتے ہیں۔8 تاریخ طبری جلد 2 صفحه 677 مطبوعه بيروت 2012ء 9 تاریخ طبری جلد 2 صفحه 677 ثم دخلت سنة خمس وثلاثين مطبوعه بيروت 2012ء