خطبات محمود (جلد 39) — Page 208
$ 1958 208 25) خطبات محمود جلد نمبر 39 دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہم میں اور ہماری آئندہ نسلوں میں ہمیشہ اعمالِ صالحہ اور نورِ ایمان کو قائم رکھے جولوگ اپنی اولاد کی نیک تربیت سے غافل ہو جاتے ہیں اُن کی نسلیں روحانی لحاظ سے تباہ ہو جاتی ہیں (فرمودہ 5 ستمبر 1958ء) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے سے پچھلے جمعہ بھی گرمی کی شدت تھی اور میں نے شکایت کی تھی کہ گرمی کی وجہ سے طبیعت خراب رہتی ہے مگر پھر اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ بارش ہو گئی اور ایسی ٹھنڈک ہوگئی کہ یوں معلوم ہوتا تھا جیسے ہم کسی اونچے پہاڑ پر رہتے ہیں مگر آج پھر گرمی کی شدت ہے۔معلوم نہیں کیا وجہ ہے کہ گرمی کم ہونے میں ہی نہیں آتی حالانکہ ستمبر کا وسط آ گیا ہے۔بہر حال میں آج یہ بات کہنی چاہتا ہوں کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کے اسماء الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُ بھی آتے ہیں جیسا کہ وہ فرماتا ہے هُوَ الْاَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ - 1 اول بھی ہے اور آخر بھی اور ظاہر بھی ہے اور باطن بھی۔اس جگہ خدا تعالیٰ کو الظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وہ