خطبات محمود (جلد 39) — Page 139
$ 1958 139 (17) خطبات محمود جلد نمبر 39 سچا مومن وہی ہے جو قرآن کریم اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری اختیار کرے تمہارا فرض ہے کہ پردہ کے متعلق خدا اور اس کے رسول کے حکم کی پابندی کرو اور مداہنت سے کام نہ لو (فرمودہ 6 جون 1958ء بمقام مری) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: ” اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ " - 1 اس کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور وہی ایمان مقبول ہوتا ہے جس میں کامل فرمانبرداری اور اطاعت اختیار کی جائے اور اللہ تعالیٰ کے کسی حکم سے بھی انحراف نہ کیا جائے۔صرف منہ سے اپنے آپ کو مسلمان کہتے رہنا یا ظاہر میں آ کر بیعت کر لینا یا کلمہ شہادت پڑھ لینا خدا تعالیٰ کے حضور کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔اس کا نام دین رکھنا، دین سے تمسخر اور استہزا کرنا اور اپنی منافقت اور بے ایمانی کا ثبوت دینا ہے۔وہی آدمی خدا تعالیٰ کی نگاہ میں سچا مومن سمجھا جاسکتا ہے ہے جو