خطبات محمود (جلد 39) — Page 116
$ 1958 116 13 خطبات محمود جلد نمبر 39 جو لوگ صحیح معنوں میں رضائے الہی کے حصول کے لیے کوشش کرتے ہیں انہیں اللہ تعالیٰ یقیناً ہر میدان میں کامیابی بخشتا ہے فرموده 9 مئی 1958ء بمقام مری) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: "وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَإِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ 66 1-“ اس کے بعد فرمایا: اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں ہم یقیناً اُن کو اپنے اُن راستوں کی طرف آنے کی توفیق دے دیتے ہیں جن پر چل کر وہ ہمارے مقرب ہو جاتے ہیں۔لَنَهْدِينَهُمْ سُبُلَنَا کے معنے بعض لوگ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ ہم ان کو اپنی شریعت بتا دیتے ہیں مگر یہ درست نہیں کیونکہ اگر شریعت پہلے سے نہ بتائی جاچکی ہوتو وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا