خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 86 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 86

$1957 86 10 خطبات محمود جلد نمبر 38 ایک اہم رؤیا اور اس کی تعبیر دوستوں کو چاہیے کہ بکثرت استغفار کو اپنا شعار بنا ئیں اور دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو ہر شر سے محفوظ رکھے ، اپنے فضل سے اسے کامیابی بخشے اور اس کی تائید ونصرت فرمائے فرموده 29 مارچ 1957ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پرسوں یا اترسوں رات میں نے ایک ایسی رویا دیکھی ہے جو اپنے اندر ایک انذاری پہلو رکھتی ہے۔لیکن ساتھ ہی اس کے انجام بخیر بھی معلوم ہوتا ہے۔میں نے دیکھا کہ میں قادیان میں ہوں اور اپنے گھر کے اُس صحن میں ہوں جو مسجد مبارک کی اوپر کی چھت کے ساتھ ہے۔جہاں امتہ الحی مرحومہ رہا کرتی تھیں اور جس میں میں نے پہلے بھی ایک دفعہ رویا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا تھا۔اُس وقت دروازہ کے سامنے ٹاٹ کا کپڑا لٹکا کرتا تھا۔رویا میں میں نے وہی ٹاٹ کا کپڑا لٹکا ہوا دیکھا مگر ٹاٹ کا وہ کپڑا ایک طرف کھسکا ہوا ہے۔میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ کھڑے ہیں جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ غیر احمدی مخالف ہیں اور اُن کی نیت اچھی نہیں۔اُس وقت میں نے ایسا محسوس کیا کہ گویا انہی غیر احمدیوں نے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر حملہ کیا تھا یا میں نے یہ سمجھا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خلیفہ ہوں مجھ پر حملہ کیا تھا۔بہر حال ذہن میں یہی