خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 6

خطبات محمود جلد نمبر 38 6 $1957 کہ دوسری اقوام کی حیثیت اس کے سامنے بالکل ادنی اقوام کی سی ہو جائے گی 3 اور شاید اس خبر میں بھی اسی طرف اشارہ ہے کہ اس زمانہ میں بڑے چھوٹے کیے جائیں گے اور چھوٹے بڑے کیے جائیں گے۔جماعت احمد یہ جو تعداد میں آجکل تھوڑی ہے ایک دن آنے والا ہے کہ یہ چند لاکھ سے چند ارب ہو جائے گی اور باقی اقوام جو کروڑوں کی تعداد میں ہیں وہ کروڑوں سے چند لاکھ بن جائیں گی اور اس طرح بڑے چھوٹے اور چھوٹے بڑے کیے جائیں گئے۔خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا: نماز کے بعد میں ایک جنازہ پڑھاؤں گا جو باہر پڑا ہے۔یہ جنازہ چودھری محمد عبد اللہ کی صاحب کنری سندھ کا ہے جو اس سال جلسہ پر ربوہ آئے تھے۔29 دسمبر کو انہیں نمونیہ ہو گیا اور اسی مرض سے فوت ہو گئے۔دوست میرے ساتھ نماز جنازہ میں شامل ہوں“۔الفضل 5 فروری 1957 ء) 1 ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء في عقد التسبيح باليد 2 : الفضل 27 اپریل 1945ء : تذکرہ صفحہ 539 ایڈیشن چہارم