خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 51 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 51

$1957 51 خطبات محمود جلد نمبر 38 اس نے وزیر خزانہ کو بلایا اور کہا کہ کوڑیوں سے شروع کرو اور ہر اگلے خانہ میں دگنی کوڑیاں رکھتے جاؤ اور پھر جتنی رقم بنے وہ اسے انعام کے طور پر دے دو۔وہ تھوڑی دیر کے بعد ہی دوڑتا ہوا آیا اور کہنے لگا حضور! ہمارا سارا خزانہ ختم ہو گیا ہے اور ابھی اس کے کئی خانے خالی پڑے ہیں۔چنانچہ دیکھ لو پہلے خانہ میں اس نے ایک کوڑی رکھی ، دوسرے خانہ میں دو کوڑیاں ہوئیں ، تیسرے خانہ میں چار کوڑیاں، چوتھے خانہ میں آٹھ کوڑیاں، پانچویں خانہ میں سولہ کوڑیاں، چھٹے خانہ میں بیٹیس کو ڑیاں، ساتویں خانہ میں چونسٹھ کوڑیاں۔پرانے زمانہ میں چار پیسے کا ایک گنہ آیا کرتا تھا جس میں چونسٹھ کوڑیاں ہوتی تھیں۔لیے ساتویں خانہ میں ہم ایک آنہ رکھ لیتے ہیں۔اب آٹھویں خانہ میں دو آنے ہوئے ، نویں خانہ میں چار آنے ہوئے ، دسویں خانہ میں آٹھ آنے ، گیارھویں میں ایک روپیہ، بارھویں خانہ میں دو روپے، تیرھویں خانہ میں چار روپے، چودھویں خانہ میں آٹھ روپے، پندرھویں خانہ میں سولہ ے، سولہویں خانہ میں بیس روپے، ستر ہوئیں خانہ میں چونسٹھ روپے، اٹھارہویں خانہ میں ایک سو اٹھائیس روپے، انیسویں خانہ میں دو سو چھپن روپے، بیسویں خانہ میں پانچ سو بارہ روپے، اکیسویں خانہ میں ایک ہزار چوبیس روپے، بائیسویں خانہ میں دو ہزار اڑتالیس روپے، ہیئسو میں خانہ میں چار ہزار چھیانوے روپے چوبیسویں خانہ میں آٹھ ہزار ایک سو بانوے روپے، پچیسویں خانہ میں سولہ ہزار تین سو چوراسی روپے، چھبیسویں خانہ میں بتیس ہزار سات سو اڑسٹھ روپے، ستائیسویں خانہ میں پینسٹھ ہزار پانچ سو چھتیس روپے، اٹھائیسویں خانہ میں ایک لاکھ اکتیس ہزار بہتر روپے، انیسو میں خانہ میں دولاکھ باسٹھ ہزار ایک سو چوالیس روپے، تیسویں خانہ میں پانچ لاکھ چوبیس ہزار دو سا اٹھاسی روپے، اکتیسویں خانہ میں دس لاکھ اڑتالیس ہزار پانچ سو چھہتر روپے، بتیسویں خانہ میں ہیں لاکھ ستانوے ہزار ایک سو باون روپے تینتیسویں خانہ میں اکتالیس لاکھ چورانوے ہزار تین سو چار روپے، چونیو میں خانہ میں تر اسی لاکھ اٹھاسی ہزار چھ سو آٹھ روپے، پینتیسویں خانہ میں ایک کروڑ ستاسٹھ لاکھ ستر ہزار دو سو سولہ روپے، چھتیسویں خانہ میں تین کروڑ پینتیس لاکھ چون ہزار چارسو بتیس روپے، سینتیسویں خانہ میں چھ کروڑ اکہتر لاکھ آٹھ ہزار آٹھ سو چونسٹھ روپے، اٹھتیو میں خانہ میں تیرہ کروڑ بیالیس لاکھ سترہ ہزار سات سو اٹھائیس روپے، انتالیسویں خانہ میں چھبیس کروڑ چوراسی لاکھ پینتیس ہزار چار سو چھین روپے، چالیسویں خانہ میں ترین کروڑ اڑسٹھ لاکھ ستر ہزار نوسو بارہ روپے اور اکتالیسویں