خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 12 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 12

خطبات محمود جلد نمبر 38 12 آ رہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج نبض پھر چلنے لگی مُردوں کی ناگہ زندہ وار 1 $1957 وہ پوری ہو رہی ہے۔احرار یورپ آہستہ آہستہ ایک ایک، دو دو، تین تین، چار چار، پانچ کر کے اسلام میں داخل ہو جائیں گے اور دنیا حیران ہو گی کہ وہ قوم جو اسلام کی شدید دشمن تھی اس کی حمایت کیوں کرنے لگی ہے۔اور وہ قوم جو اسلامی حکومتوں کو نقصان پہنچایا کرتی تھی وہ ایک ایک، دو دو کر کے اسلامی حکومتوں کو قائم کیوں کرنے لگی ہے۔غرض یہ حضرت مسیح موعود لمیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں ہیں جو پوری ہورہی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو فوت ہو گئے۔آپ نے اپنی زندگی میں یہ نظارے نہیں دیکھے لیکن دنیا میں یہی ہوتا ہے کہ باپ درخت لگاتا ہے اور بیٹے اُس کے پھل کھاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک درخت لگایا اور اب آپ کے روحانی بیٹے یعنی احمدی اس کے پھل کھائیں گے۔دوسرے لوگ آپ کو کافر کہتے ہیں۔لیکن جب یورپ احمدی ہو گیا تو اس درخت کا پھل کھانے کے لیے وہ بھی آجائیں گے۔جیسے کوئی شخص پھلدار درخت لگاتا ہے تو ی جس وقت اُس کا پھل پکتا ہے تو وہ خود پھل کھائے یا نہ کھائے منگتے پہلے ہی آ جاتے ہیں۔اسی طرح جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی پوری ہوگی اور احرار یورپ اسلام قبول کر لیں گے تو جو مولوی اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دے رہے ہیں وہ بھی اپنا ٹھوٹھا لے کر آجائیں گے اور کہیں گے ہمیں بھی کچھ دو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں: اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاہ دار کا خر کنند دعوای حبّ پیمبرم 2 اُس وقت حضرت صاحب کا یہ شعر یاد کر کے وہ کہیں گے کہ آپ کے سلسلہ کے بانی نے خود کہا ہوا ہے کہ ان لوگوں کا بھی خیال رکھو۔آخر یہ بھی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا دعوا می کرتے ہیں۔پھر تمہارا دل چاہے نہ چاہے بہر حال تمہیں کچھ نہ کچھ انہیں دینا پڑے گا۔اگر تم انہیں نہیں دو گے تو دوسرے لفظوں میں تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جھوٹا قرار دو گے۔