خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 193 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 193

193 $1957 خطبات محمود جلد نمبر 38 صرف یہ شور مچانا شروع کر دیں گے کہ یہ لوگ منظم ہو گئے ہیں اور ایک دن پاکستان کو توڑ دیں گے۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے یہی سنت قرار دی ہے اور وہ فرماتا ہے کہ ہم نے موسی کو فرعون اور اس کے ساتھیوں کی طرف بھیجا مگر وہ لوگ فرعون کے متبع ہوئے اور انہوں نے یہ نہ سوچا کہ فرعون جن باتوں کی تعلیم دیتا ہے وہ بُری ہیں یا اچھی۔وہ صرف طاقت اور جتھے پر مغرور ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ ہم فرعون کی باتیں مانیں گے کیونکہ اُس کے ساتھ جتھا ہے۔الفضل 16 ستمبر 1957 ء ) 1 : وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوسَى بِايْتِنَا إِلَى فِرْعَوْنَ (الزخرف : 47) 2 : تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحہ 46،45 مطبوعہ لا ہور 1892ء