خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 181 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 181

$1957 181 خطبات محمود جلد نمبر 38 کب مان سکتے ہیں۔عیسائی اور ہندو اور یہودی وغیرہ اسے کب تسلیم کر سکتے ہیں۔انگلستان، امریکہ، جرمنی اور روس کے دہریہ اس سے کیا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔وہ تو نہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے قائل ہیں اور نہ مرنے کے بعد جینے کے قائل ہیں۔اُن کو یہ کہنا کہ ہمارے رسول سب انبیاء سے افضل ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ انہیں جنت میں ایک بڑا اعلیٰ مقام عطا کیا جائے گا جس کا نام مقام محمود ہو گا ایک عبث بات ہے۔وہ تو کہیں گے کہ ہم تو ان باتوں کے قائل ہی نہیں۔ہم تو اس بات کے بھی قائل نہیں کہ تمہیں مرنے کے بعد ایک چھ گھی کا یا ایک چمچہ شکر کا بھی ملے گا۔تم یہ کیا کہتے ہو کہ تمہارے رسول کو مقام محمود ملے گا۔عیسائیوں نے مسلمانوں کے مقابلہ میں نسبتاً زیادہ ہوشیاری کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ آخری زمانہ میں ہمارا مسیح جسمانی طور پر آسمان سے اترے گا اور بادشاہت اُسی کی ہو جائے گی۔اُن پر یہ اعتراض نہیں کیا جاسکتا کہ دکھاؤ تمہارے مسیح کی بادشاہت کہاں ہے؟ وہ کہیں گے ہم تو قیامت سے قریب اس بادشاہت کے قائل ہیں، اس وقت تو نہیں۔پس وہ تو پھر بھی کچھ جواب دے سکتے ہیں مگر مسلمان اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام محمود کو جنت تک محدود رکھیں تو اُن کے اعتراض کا جواب نہیں دے سکتے۔اگر ہم اُن سے کہیں کہ آؤ اور دکھاؤ کہ مسیح کی بادشاہت کہاں ہے؟ تو وہ کہیں گے کہ تم پہلے قیامت کا دن دکھاؤ۔ہمارا تو یہ عقیدہ ہے کہ قیامت کے قریب اُس کی بادشاہت قائم ہو گی۔اگر تم اُس کی بادشاہت دیکھنا چاہتے ہو تو قیامت کا دن بھی دکھاؤ۔پھر دنیوی طور پر ہمیں وہ یہ بھی ہ سکتے ہیں کہ ہم مسیح کے ماننے والے ہیں اور ہماری حکومت اس وقت دنیا پر قائم ہے۔مگر تم کہتے ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت میں مقام محمود ملے گا۔اور حالت یہ ہے کہ آج سب سے زیادہ گالیاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی مل رہی ہیں۔ہندو ہیں، عیسائی ہیں، روس کے دہر یہ ہیں، بدھ ہیں، ان میں سے جو بھی اسلام پر کوئی کتاب لکھتا ہے وہ سیدھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دینے لگ جاتا ہے۔پس تمہارا جنت والا انعام تو ہمیں نظر نہیں آتا۔اس دنیا میں تمہیں جو کچھ پل رہا ہے وہ تو ظاہر ہے کہ مقام محمود کے خلاف ہے۔سو یا د رکھنا چاہیے کہ مقام محمود بے شک جنت میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملے گا مگر اس دنیا میں بھی آپ کو مقام محمود عطا کرنے کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے اور عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ