خطبات محمود (جلد 38) — Page 174
$1957 174 23 خطبات محمود جلد نمبر 38 جب انسان یہ سمجھتا ہے کہ خدائی تقدیر مصیبت اور عذاب کے رنگ میں جاری ہو چکی ہے اللہ تعالیٰ اُس وقت بھی دعا کرنے پر اُسے ٹال سکتا ہے فرموده 16 اگست 1957ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "سورۃ انبیاء میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَّحْفُوظًا وَهُمْ عَنْ ابْتِهَا مُعْرِضُونَ - 1 ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنایا ہے لیکن لوگ پھر بھی اس کے نشانوں سے اعراض کرتے ہیں۔اس جگہ اللہ تعالیٰ نے آسمان کے متعلق محافظ کا لفظ استعمال نہیں فرمایا۔یعنی یہ نہیں کہا کہ آسمان دنیا کا محافظ ہے حالانکہ بظاہر کہنا چاہیے تھا کہ ہم نے آسمان کو محافظ بنایا ہے اور اس کے ذریعہ دنیا کی حفاظت ہو رہی ہے بلکہ اس کی بجائے اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ میں نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنایا ہے۔محفوظ کے بظاہر معنے تو یہ ہوتے ہیں کہ وہ خود محفوظ ہے لیکن اس سے مسلمانوں کی توجہ