خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 164 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 164

خطبات محمود جلد نمبر 38 164 $1957 غرض جو کچھ پہلوں سے ہوا ہے وہی ہم سے بھی ہو گا۔خدا بدل نہیں گیا بلکہ جو خدا پہلے تھا، وہی اب بھی موجود ہے۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ میں اُسی خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے کہ مجھے اسی خدا نے مبعوث فرمایا ہے جس خدا نے آدم اور نوح اور ابراہیم اور موسق اور عین کو مبعوث فرمایا تھا۔پس ہر قسم کے وہم احمدیوں کو اپنے دل سے دور کر دینے چاہیں اور انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ ان کے لیے عزت اور کامیابی کا مقام مقدر ہو چکا ہے۔بے شک درمیانی عرصہ میں مشکلات بھی آئیں گی مگر وہ عارضی ہوں گی اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسی ہوائیں چلائے گا جن سے وہ تمام مشکلات اُڑ جائیں گی اور اس کی برکتیں ان کو حاصل ہوں گی۔سوائے ان لوگوں کے جو اُس کی رحمت سے مایوس ہو جائیں گے۔کیونکہ انہوں نے خدا تعالیٰ کو جھوٹا سمجھا اور اُس کے وعدوں پر انہوں نے یقین نہ رکھا۔مگر ایمان اور یقین رکھنے والے اور مشکلات میں ثبات و استقلال سے کام لینے والے لوگ کامیاب ہوں گے کیونکہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے دامن کو مضبوطی سے پکڑے رکھا اور جو لوگ خدا کے دامن کو پکڑے رکھتے ہیں وہ ضرور کامیاب ہوتے ہیں۔(الفضل 10 راگست 1957 ء ) 1 :يوسف: 88 2 : تذکرۃ صفحہ 112۔ایڈیشن چہارم 2004 ء 3 : يوسف : 111