خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 159 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 159

159 $1957 خطبات محمود جلد نمبر 38 کی عمر کروڑوں اور اربوں سال قرار دیتے ہیں اُن کا خیال ہے کہ انسان سے پہلے ایک اور مسنگ لنگ (MISSING LINK) تھا جس کے متعلق زیادہ تر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گوریلا کی قسم میں سے تھا۔لیکن اگر انسان کو دیکھو تو وہ بھی مرتا چلا آتا ہے۔اور اگر گوریلا کو دیکھو تو وہ بھی مرتا چلا آتا ہے۔اسی طرح گوریلا سے سینکڑوں سال پہلے جو جانور تھے وہ بھی مرتے چلے آئے ہیں۔غرض دنیا میں جتنے قسم کے ایسے جانور ہیں جو انسان سے ملتے ہیں اور جو پیدائش انسانی سے سینکڑوں سال پہلے پائے جاتے تھے اور جنہیں ڈارون تھیوری کے ماتحت نسلِ انسانی کے باپ دادا قرار دیا جاتا ہے وہ بھی مرتے چلے آئے ہیں اور انسان بھی مرتا چلا آیا ہے۔اگر اتنے لمبے تجربہ کے بعد بھی کوئی شخص موت کو بھول جاتا ہے تو وہ یقیناً ہدایت سے دور چلا جاتا اور شیطان کے قریب ہو جاتا ہے۔لیکن اس کے مقابلہ میں ایک نی دوسرا تجربہ بھی ہے اور وہ بھی ہزاروں سال سے چلا آ رہا ہے۔اور وہ یہ کہ جو شخص خدا پر توکل کرتا اور اس پر سچا یقین رکھتا ہے وہ آخر کامیاب ہو جاتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو آدم نے تو کل کیا اور وہ کامیاب ہو گئے۔نوح نے تو کل کیا اور وہ کامیاب ہو گئے۔ہوڑ نے تو کل کیا اور وہ کامیاب ہو گئے، ابراہیم نے تو گل کیا اور وہ کامیاب ہو گئے، لوظ نے تو کل کیا اور وہ کامیاب ہو گئے ،شعیب نے تو کل کیا اور وہ کامیاب ہو گئے ، موسی نے تو کل کیا اور وہ کامیاب ہو گئے ہیسٹی نے تو کل کیا اور وہ کامیاب ہو گئے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو کل کیا اور وہ کامیاب ہو گئے ، اسی طرح بعد میں امت محمدیہ میں ہزاروں ہزار اولیاء ایسے گزرے ہیں جنہوں نے تو کل کیا اور وہ کامیاب ہو گئے۔قرآن کریم میں اسی حقیقت کو ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ لَا تَايْتَسُوْا مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَايْسُ مِنْ زَوْحِ اللَّهِ إِلَا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ - 1- کہ خدا کی رحمت سے کبھی مایوس مت ہو۔کیونکہ اُس کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو کافر ہو۔اصل بات یہ ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ پر سچا ایمان رکھتا ہو اس کے سامنے لازماً محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی رہیں گے ، موسیقی بھی رہیں گے، عیسی بھی رہیں گے ، الیاس بھی ہیں گے، زکریا بھی رہیں گے، شعیب بھی رہیں گے ، لوظ بھی رہیں گے، ابراہیم بھی رہیں گے، نوح بھی رہیں گے، آدم بھی رہیں گے اور ان کی زندگیوں کو دیکھ کر وہ کبھی مایوس نہیں ہو سکتا۔کیونکہ ان کی زندگیوں میں ہزاروں واقعات ایسے ہوئے ہیں کہ کوئی انسان یہ تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ وہ کامیاب