خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 158 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 158

$1957 158 20 خطبات محمود جلد نمبر 38 مشکلات و مصائب عارضی چیزیں ہیں تم اللہ تعالیٰ پر تو کل کرتے ہوئے اس یقین پر قائم رہو کہ بالآ خرتم ہی کامیاب ہو گے (فرمودہ 19 جولائی 1957ء) تشہد ،تعو ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: عربی زبان میں ایک مثل ہے کہ مَنْ جَرَّبَ الْمُجَرَّبَ حَلَّتْ بِهِ النَّدَامَةُ که جوشخص کسی ایسی چیز کا جس کا بار بار تجربہ ہو چکا ہو دوبارہ تجربہ کرنا چاہے اُسے ہمیشہ ندامت لاحق ہوتی ہے۔اس مثل کا مفہوم در حقیقت یہی ہے کہ جو چیزیں ثابت شدہ ہوں اور متواتر اُن کا تجربہ کیا جا چکا ہو ان کے متعلق کسی قسم کا شبہ دل میں پیدا کرنا اور پچھلے تجربہ کے خلاف عمل کرنا نقصان دہ ہوتا ہے۔اب دنیا میں انسان نا معلوم ہزاروں سال سے ہے یا لا کھوں سال سے ہے یا جیالوجسٹوں کے خیال کے مطابق اربوں سال سے ہے۔بہر حال جب سے اس نے بشر کی حیثیت سے اپنے آپ کو محسوس کیا ہے موت اس کے ساتھ لگی چلی آ رہی ہے۔جو لوگ ڈارون کی تھیوری کے قائل ہیں اور درحقیقت وہی ہیں جو دنیا