خطبات محمود (جلد 38) — Page 251
خطبات محمود جلد نمبر 38 251 $1957 اعلان کر چکا ہوں ایک نئی قسم کا وقف جماعت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔یہ ساری خصوصیتیں ایسی ہیں جو پہلے کسی جلسہ میں نہیں ہوئیں۔اس لیے دوستوں کو کثرت کے ساتھ آنے کی کوشش کرنی ہی چاہیے۔جلسہ سالانہ کے موقع پر خود آ کر میری زبان سے باتیں سنا گھر میں بیٹھ کر اخبار میں تقریریں پڑھنے کی نسبت بہت زیادہ بابرکت ہے۔بہر حال جہاں ربوہ والوں نے سارے سال کے لیے اپنے آپ کو مرکز کے لیے قربان کیا ہے اور یہاں آ کر بس گئے ہیں وہاں باہر والوں کو بھی چاہیے کہ وہ سالانہ پر ربوہ آئیں۔اور اگر سارا سال وہ وقف نہیں کر سکتے تو تین دن تو ربوہ کے لیے وقف کریں۔اگر کوئی شخص سارا سال ربوہ میں نہیں رہا تو کم از کم تین دن کے لیے تو وہ یہاں آ جائے۔ورنہ جو شخص تین دن بھی مرکز کے لیے وقف نہیں کرتا اُس کی زندگی کا کیا فائدہ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ جلسہ سالانہ پر آنے کی دوستوں کو تحریک کی تو بڑے درد سے فرمایا کہ:۔مبائعین محض للہ سفر کر کے آویں اور میری صحبت میں رہیں اور کچھ تبدیلی پیدا کر کے جائیں کیونکہ موت کا اعتبار نہیں“۔6 پس تم بھی جلسہ سالانہ کے موقع پر آؤ اور جلسہ میں شامل ہو کر اس سے فائدہ حاصل کرو اور ملاقات کر لو۔کیونکہ پتا نہیں کہ پھر بعد میں ملاقات کا کوئی موقع میسر آئے یا نہ آئے“۔الفضل 5 دسمبر 1957 ء ) 1 : الفاتحة: 5 2 : الفاتحة: 2 3 : الفاتحة: 4 4 : الفاتحة: 3 5 : وَهُمُ يَصْطَرِخُوْنَ فِيهَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَّا يَتَذَكَّرُ فِيْهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَجَاءَ كُمُ النَّذِيرُ فَذُوقُوا فَمَا لِلظَّلِمِيْنَ مِنْ نَّصِيرِ (فاطر: 38) 6 اشتہار التوائے جلسہ 27 دسمبر 1893 ء۔مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 361