خطبات محمود (جلد 38) — Page 135
$1957 135 16 خطبات محمود جلد نمبر 38 اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے اور اس کا ہمارے ساتھ ہونا یقیناً ہماری صداقت کی دلیل ہے ہمارا اصل مقصود خدا ہے اگر وہ ہمیں مل گیا ہے تو پھر دنیا کی مخالفت کوئی حقیقت نہیں رکھتی (فرمودہ 31 مئی 1957ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں ایک یہ بھی الہام ہے کہ خدا دو مسلمان فریق میں سے ایک کا ہوگا۔پس یہ پھوٹ کا ثمرہ ہے۔1 تعجب ہے کہ مبائعین اور غیر مبائعین اس امر پر بحث کرتے رہے ہیں کہ ہم میں سے مسلمان ن ہے۔حالانکہ جہاں تک مسلمان ہونے کا سوال ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام موجود ہے۔اگر مبائعین کو غیر مبائعین میں سے کوئی غیر مسلم قرار دیتا ہے یا غیر مبائعین کو مبائعین میں سے کوئی غیر مسلم قرار دیتا ہے تو اس الہام کے ماتحت وہ مجرم ہے۔اصل چیز جس پر بحث ہونی چاہیے تھی وہ یہ ہے کہ خدا کس کے ساتھ ہے؟ ور نہ یہ کہنا کہ ہم ہیں تو مسلمان لیکن خدا ہمارے ساتھ نہیں ایک بے معنی بات بن جاتی ہے اور ایسے اسلام کو لے کر کسی نے کرنا کیا ہے۔اصل بات جسے دیکھنا چاہیے