خطبات محمود (جلد 38) — Page 66
خطبات محمود جلد نمبر 38 66 $1957 رہے تھے۔ایک مسلمان سپاہی نے عکرمہ کو پہچان لیا اور پانی کی چھا گل لے کر ان کے پاس گیا اور کہا تی آپ کو پیاس لگی ہوئی ہے پانی پی لیں۔عکرمہ نے اُس کے ہاتھ سے چھا گل لے لی اور اُس سے پانی پینے لگے لیکن دوسری طرف نگاہ ڈالی تو دوسرے مسلمان بھی پیاس کی وجہ سے تڑپ رہے تھے۔انہوں نے پانی کا کوئی قطرہ پیے بغیر چھا گل اُس مسلمان سپاہی کو واپس کر دی اور کہا وہ دیکھو! دوسرے مسلمان پیاس کی وجہ سے تڑپ رہے ہیں اُن لوگوں نے اسلام کے لیے مجھ سے زیادہ خدمت کی ہے اور اس کے لیے قربانیاں کی ہیں اس لیے وہ لوگ مجھ سے زیادہ مستحق ہیں۔چنانچہ وہ مسلمان سپاہی دوسرے مسلمان کے پاس گیا اور اُس سے پانی کے لیے کہا مگر اُس نے بھی انکار کر دیا اور کہا دوسرے زخمی مسلمان کو پانی پلا ؤ وہ مجھ سے زیادہ مستحق ہے۔چنانچہ وہ اگلے مسلمان کے پاس گیا لیکن اُس نے بھی انکار کر دیا اور دوسرے مسلمان کو پانی پلانے کے لیے کہا۔الغرض وہ مسلمان سپاہی چھا گل لے کر ان لاین میں سے ہر ایک کے پاس گیا لیکن ان میں سے ہر ایک نے پہلے دوسرے کو پانی پلانے کے لیے کہا۔جب وہ آخری مسلمان کے پاس پہنچا تو وہ مر چکا تھا۔پھر وہ مکرمہ کی طرف واپس کو ٹا تو ان کی جان بھی نکل چکی تھی۔4 تو دیکھو! یہ کتنی بڑی قربانی تھی جو عکرمہ نے کی۔یہ دیکھنے والوں کے لیے ایک نشان تھا۔جب مسلمانوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے یہ سنا ہو گا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک فرشتہ انگوروں کا ایک خوشہ لایا ہے اور میں نے دریافت کیا کہ یہ خوشہ کس کے لیے ہے؟ تو اس نے جواب دیا یہ ابوجہل کے لیے ہے جس کی وجہ سے میں گھبرا گیا اور اس گھبراہٹ کی وجہ سے میری آنکھ کھل گئی اور میں نے کہا کیا خدا تعالیٰ کا دشمن اور اس کا رسول برابر ہو سکتے ہیں؟ اور بعد میں انہوں نے یہ واقعہ دیکھا ہوگا کہ کس طرح عکرمہ نے خطرناک حالات میں اپنی جان کی قربانی پیش کی۔وہ پانی کے ایک قطرہ کے لیے تڑپتے ہوئے فوت ہو گئے لیکن پانی کو اس لیے نہیں چھڑا کہ جب تک میرے دوسرے مسلمان بھائی سیر نہ ہو جائیں میں پانی نہیں پیوں گا۔تو ان کا ایمان کس طرح بڑھا ہوگا اور انہوں نے کہا ہوگا کہ اول تو عکرمہ کا اسلام لانا ہی ناممکن تھا۔پھر اس کا اسلام لانے کے بعد اتنی بڑی قربانی کرنا ناممکن تھا مگر خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو ر و یا دکھایا تھا اس نے وہ پورا کر کے دکھا دیا اور یہ واقعہ آیات بینات میں سے تھا جسے دیکھ کر مسلمانوں کے ایمان خدا تعالیٰ پر اور اسلام