خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 49 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 49

1957ء 49 7 خطبات محمود جلد نمبر 38 اپنے فرض کی اہمیت کو محسوس کرو تا تم اللہ تعالیٰ کی برکتیں حاصل کر سکو تمہارے قلوب میں لوگوں کی اتنی ہمدردی ہونی چاہیے کہ ہر شخص تمہیں اپنا سچا خیر خواہ سمجھے (فرمودہ 15 فروری 1957 ء بمقام ناصر آباد سندھ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: رو مکہ مکرمہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صرف ایک بیٹے گئے تھے جن سے صرف نسلی ترقی کے ذریعہ دو ہزار سال کے عرصہ میں تین لاکھ افراد عرب میں پھیل گئے تھے۔ ہمارے احمدی جو یہاں سندھ میں رہائش رکھتے ہیں وہ ساری اسٹیٹوں وغیرہ کو ملا کر اس وقت دس ہزار کے قریب ہیں اور ہمیں یہاں آئے ہوئے قریباً پچاس سال ہو گئے ہیں۔ اگر دو ہزار سال کے عرصہ کو تقسیم کر کے دیکھا جائے اور اس میں سے اتنی کمی کر دی جائے جتنے عرصہ میں ان کی تعداد ہماری تعداد کے قریب پہنچی تھی تو ای معلوم ہوتا ہے کہ سوسال میں وہ پندرہ ہزار اور قریباً 67 سال میں دس ہزار ہوئے تھے اور اُن کی یہ ترقی صرف نسل کے ذریعہ ہوئی تھی لیکن ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے اور مذہبی جماعتیں