خطبات محمود (جلد 38) — Page 242
1957ء 242 (32) خطبات محمود جلد نمبر 38 ربوہ کے دوستوں کو چاہیے کہ وہ جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لیے اپنے زیادہ سے زیادہ مکانات پیش کریں (فرمودہ 22 نومبر 1957 ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ذاورسو اب نومبر کی آخری تاریخیں چل رہی ہیں اور دسمبر میں اِنْشَاءَ اللہ تعالیٰ ہمارا جلسہ سالانہ ہوگا ۔ جلسہ سالانہ میں مہمانوں کے کھانے پینے کا جو انتظام ہوتا ہے وہ تو بہر حال صدر انجمن احمد یہ کے افسروں کے سپر د ہے اور وہ ہمیشہ اسے سرانجام دیتے چلے آئے ہیں اور اب بھی اسے وہی سرانجام دیں گے لیکن مکانوں کی بہت دقت پیش آئی ہے۔ لوگ عموماً اپنے مکانات میں اپنے رشتہ داروں کو جگہ دے دیتے ہیں اور اس طرح دوسرے لوگوں کو مناسب جگہ نہ ملنے کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے۔ میں نے صدر انجمن احمد یہ سے کہا تھا کہ وہ جلسہ سالانہ کے لیے تین پختہ بیر کیں بنوا دے۔ لیکن اس نے ابھی تک یہ بیر کیں نہیں بنوائیں۔ اگر یہ بیر کیں بن جاتیں تو ایک حد تک دقت دور ہو جاتی ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اب ربوہ میں کافی مکانات بن گئے ہیں لیکن ابھی وہ اتنی تعداد میں نہیں بنے کہ جلسہ کے تمام مہمانوں کو سنبھال سکیں ۔ بعض لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے ہی منتظمین کو