خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 215 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 215

1957ء 215 (30 خطبات محمود جلد نمبر 38 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے دو دور اللہ تعالیٰ نے کمزوری اور بے بسی کے دور میں بھی آپ کی مدد کی اور طاقت کے زمانہ میں بھی اپنی تائید و نصرت سے نوازا اگر ہم صحیح معنوں میں آپ کی اتباع کریں تو اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ بھی یہی سلوک کرے گا فرموده یکم نومبر 1957 ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ - وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا - 1 اس کے بعد فرمایا: یہ قرآن کریم کی ایک مختصر سی سورۃ ہے اور بظاہر یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ہے۔ لیکن چونکہ آپ کے اتباع بھی قرآن کریم کے احکام کے مطابق آپ کے ماتحت ہیں اس لیے اس سے آپ کے تمام اتباع اور آپ سے محبت رکھنے والے چاہے وہ احمدی ہوں یا غیر احمدی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔