خطبات محمود (جلد 38) — Page 189
$1957 189 25 خطبات محمود جلد نمبر 38 دنیا میں جب سے انبیاء وخلفاء کا سلسلہ جاری ہے صداقت کی ہمیشہ مخالفت ہوتی رہی ہے حالانکہ اُن کی لائی ہوئی تعلیم ہی بنی نوع انسان کو فلاح اور کامیابی تک پہنچانے والی ہوتی ہے فرموده30 /اگست 1957ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے موسی کو فرعون کی طرف بھیجا 1 لیکن بجائے اس کے کہ لوگ موسی کی پیروی کرتے انہوں نے فرعون کی پیروی کی۔حالانکہ فرعون کی جو تعلیم تھی وہ صحیح راستہ دکھانے والی نہ تھی۔لیکن پھر بھی جو گمراہی کی طرف لے جانے والا تھا اُس کی بات تو انہوں نے مان لی اور جو ہدایت کی طرف لے جانے والا تھا اُس کی بات نہ مانی۔بدقسمتی سے یہی طریقہ ہمیشہ سے چلا آ رہا ہے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہوئے