خطبات محمود (جلد 38) — Page 180
خطبات محمود جلد نمبر 38 1957ء 180 (24) إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا کی پُر معارف تفسیر (فرمودہ 23 اگست 1957ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی اقِمِ الصَّلوةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلى غَسَقِ الَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا - وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَكَ عَلَى أَنْ يبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا 1 اس کے بعد فرمایا: ان آیات میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی عبادت کی طرف توجہ دلاتا ہے اور فرماتا ہے کہ عبادات ہی تیرا بڑا سہارا ہیں تو ان کی طرف توجہ کر۔ اگر تو عبادات کی طرف توجہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ تجھے ایک ایسے مقام پر کھڑا کرے گا جس کا نام مقام محمود ہے۔ مسلمانوں میں عام طور پر یہ خیال پایا جاتا ہے کہ مقام محمود جنت میں ایک بہت بلند مقام ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کیا جائے گا۔ ہمیں اس سے انکار نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جنت میں مقام سب سے اعلیٰ ہو گا لیکن سوال یہ ہے کہ غیر مذاہب والے اس کو