خطبات محمود (جلد 38) — Page 154
$1957 154 19 خطبات محمود جلد نمبر 38 مومن کو چاہیے کہ وہ ہر حالت میں میانہ روی سے کام لے (فرمودہ 12 جولائی 1957ء) تشہد ،تعوّ ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: انسان کی پیدائش خدا تعالیٰ نے ایسی بنائی ہے کہ افراط اور تفریط دونوں ہی اس کے لیے مضر ہوتی ہیں۔یہاں تک کہ ظاہری موسم کی افراط اور تفریط بھی اسے نقصان پہنچاتی ہے۔زیادہ گرمی ہو تو وہ بھی صحت کو خراب کر دیتی ہے اور زیادہ سردی ہو تو وہ بھی صحت کو خراب کر دیتی ہے۔یہی کیفیت اخلاقی اور روحانی امور کی بھی ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ایک جگہ مالی معاملات کے متعلق ہدایت دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ اگر تم اپنے ہاتھ کوگردن سے باندھ رکھو یعنی بخل سے کام لو تو یہ بھی بُرا ہے اور اگر تم اسے بالکل کھول دو یعنی حد سے زیادہ خرچ کرنا شروع کر دو تو یہ بھی بُرا ہے۔1 اصل طریق یہی ہے کہ تم میانہ روی سے کام لو اور صحیح رنگ میں اپنا مال خرچ کرو۔جس میں نہ تو نکل پایا جائے اور نہ ہی اسراف کا پہلو پایا جائے۔اسی طرح صدقہ وخیرات جو بظاہر ایک نہایت اعلیٰ درجہ کی نیکی ہے اس میں بھی اسلام نے اس ہدایت کو محوظ رکھا ہے۔چنانچہ احادیث میں آتا ہے کہ ایک صحابی فوت ہونے لگے تو انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلایا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں چاہتا ہوں اپنا سارا مال صدقہ دوں۔آپ نے فرمایا یہ خدا تعالیٰ کو پسند نہیں