خطبات محمود (جلد 38) — Page 7
1957ء 7 2 خطبات محمود جلد نمبر 38 اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو احرار یورپ کے اسلام کی طرف رجحان کی جو خبر دی تھی وہ پوری ہو رہی ہے (فرمودہ 11 جنوری 1957ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے ہفتہ تبلیغ اسلام کے متعلق بعض ایسی خبریں ملی ہیں جو ہیں تو ابھی اپنی ابتدائی صورت وو میں لیکن اللہ تعالیٰ ان کو بڑھا دے تو وہ عظیم الشان تبدیلیوں کا ایک بیج بن سکتی ہیں۔ ایک خط ایک آزاد حکومت کے ایک مبلغ کی طرف سے آیا ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ حکومت کا پریزیڈنٹ جو جمہوریت میں بادشاہ کے برابر ہوتا ہے اس کے ایک سیکرٹری یعنی وزیر نے اسلام کے متعلق زیادہ قریبی واقفیت بہم پہنچانے کے لیے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں باقاعدہ ان کے گھر جا کر انہیں قاعدہ یسر نا القرآن پڑھاؤں تا کہ اس کے ذریعہ سے وہ عربی زبان اور قرآن کریم پڑھنے کے قابل ہو سکیں۔ ہے تو یہ ایک معمولی خبر لیکن اگر قاعدہ یتر نا القرآن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ ان پر