خطبات محمود (جلد 38) — Page 140
1957ء 140 17 خطبات محمود جلد نمبر 38 اگر انسان پورے یقین کے ساتھ خدا تعالیٰ کو پکارے تو اس کی پکار کبھی ضائع نہیں جاتی اور خدا اس کی مدد کے لیے دوڑا چلا آتا ہے فرمودہ 14 جون 1957ء) تشہد ، تعوذ، سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت فرمائی کہ کہ:۔ :۔ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ 1 اس کے بعد فرمایا: ” اس آیت میں دعا کی قبولیت کا اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم الشان گر بتایا ہے۔ میں تو آج خطبہ پڑھ رہا ہوں یا اس سے پہلے بھی بعض دفعہ اس آیت کے متعلق خطبات پڑھ چکا ہوں لیکن یہ آیت تیرہ سو سال سے قرآن کریم میں موجود ہے۔ پس یہ آج کا نسخہ نہیں بلکہ تیرہ سو سال سے اللہ تعالیٰ کا بتایا ہوا نسخہ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ کہ جب کبھی