خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 91 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 91

$1957 91 11 خطبات محمود جلد نمبر 38 اللہ تعالٰی اصْدَق الصادقین ہے وہ ہمیشہ سچوں کا ساتھ دیتا ہے جب کسی فرد یا قوم کے خلاف متواتر جھوٹ بولا جائے تو خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت اسے پہلے سے بھی زیادہ حاصل ہو جاتی ہے (فرمودہ 12 اپریل 1957ء بمقام ربوہ ) تشہد ،تعو ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کمزور ایمان لوگوں کے متعلق فرماتا ہے کہ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِم - 1 ہر مصیبت کی آواز جو انہیں سنائی دیتی ہے اس کے متعلق وہ یہی سمجھتے ہیں کہ یہ مصیبت ان کے خلاف پڑے گی اور انہیں تباہ کر دے گی۔اس کے مقابلہ میں ایک مومن کے سامنے جب بھی کوئی مصیبت آتی ہے وہ سمجھتا ہے کہ یہ غیر کے اوپر پڑے گی مجھ پر نہیں پڑے گی۔میرے ساتھ تو میرا خدا ہے اور جب میرا خدا میرے ساتھ ہے تو مجھے کیا ڈر ہو سکتا ہے اور یہ مصیبت میرے اوپر کیوں پڑے گی؟ اگر کوئی ماں ڈنڈا لے کر باہر نکلے تو ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کیوں مارے گی۔وہ تو اُن کے دشمنوں کو ہی مارے گی۔بچے اگر روتے ہیں تو وہ بیوقوفی سے روتے ہیں ورنہ انہیں