خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 57 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 57

$1957 57 00 8 خطبات محمود جلد نمبر 38 قرآنی دعائیں اپنے اندر بڑی بھاری برکات رکھتی ہیں اُن سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرو اللہ تعالیٰ پر توکل کرو اور سمجھ لوکہ تمہیں جو بھی برکت اور کامیابی حاصل ہوئی ہے خدا تعالی کی مدد سے ہی حاصل ہوئی ہے فرمودہ 15 مارچ1957ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ انْتَ الْوَهَّابُ - 1 اس کے بعد فرمایا: قرآن کریم کی تمام دعائیں اپنے اندر بڑی بھاری حکمتیں رکھتی ہیں۔افسوس ہے کہ مسلمان اس اجازت سے ناجائز فائدہ اُٹھا کر کہ انسان اپنی ضرورتوں کو اپنی زبان میں اور اپنے طور پر بھی خدا تعالیٰ سے مانگ سکتا ہے قرآن کریم کی دعاؤں سے غافل ہو گئے۔حالانکہ قرآن کریم کی دعائیں خواہ ہماری وقتی ضرورتوں کو بعض اوقات پورا نہیں کر سکتیں ( گو یہ بھی پوری طرح صحیح نہیں کہا جاسکتا)۔