خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 147 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 147

$1957 147 خطبات محمود جلد نمبر 38 دیکھو! مفتی محمد صادق صاحب جب امریکہ گئے تو سرکاری عملہ نے انہیں روک لیا اور امریکہ کی میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی۔اُس وقت میں نے ایک نظم لکھی جو " کلام محمود میں ہے اور جس کا شعر یہ ہے کہ غم اپنے دوستوں کا بھی کھانا پڑے ہمیں اغیار کا بھی بوجھ اٹھانا پڑے ہمیں اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ حکومت جس نے انہیں روکا تھاٹوٹ گئی اور اب جو دوسری حکومت قائم ہوئی ہے اُس نے حکم دے دیا ہے کہ احمدی مبلغوں کے آنے میں کوئی روک نہ پیدا کی جائے۔بلکہ اب صرف احمدی مبلغوں کو ہی اجازت نہیں دی جاتی بلکہ ہر سال پاکستانیوں اور ہندوستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو بھی اجازت دی جاتی ہے۔پہلے صرف جرمن اور انگریز وہاں جا سکتے تھے مگر اب پاکستانی اور ہندوستانی بھی بڑی تعداد میں وہاں جا سکتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ کے فضلوں سے مایوس نہیں ہونا ہے چاہیے اور انسانوں کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔یہ انسان تمہارے پاؤں کی انگلی کی میل سے بھی زیادہ حیثیت نہیں رکھتے اور جب خدا چاہے گا انہیں کچل کر رکھ دے گا۔مخالفتیں ایک عارضی چیز ہیں۔تمہیں اصل تو کل خدا پر رکھنا چاہیے کہ وہی مدد کرنے والا اور دشمنوں پر غلبہ دینے والا ہے۔1 : البقرة: 187 اله 66 الفضل 22 جون 1957 ء ) : صحیح بخاری که ) كتاب التفسير باب " و الجروح قصاص“ میں حضرت انس بن مالک کی پھوپھی کا ذکر ہے۔3 : سنن ابی داؤد کتاب الصلاة (كتاب الوتر باب ما يقول الرّجلُ اذا خاف قومًا :4 يَمُتُّوْنَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا قُل لَّا تَمُنُّوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ بَلِ اللهُ يَمُنُ عَلَيْكُمُ أنْ هَدَيكُمْ لِلْإِيْمَانِ إِن كُنتُمْ صَدِقِينَ (الحجرات : 18)