خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 100 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 100

100 $1957 خطبات محمود جلد نمبر 38 اور جب وہ ہماری ٹانگ کو پچھتا ہے تو ہم اپنی ٹانگ کو اس طرح ہلاتے ہیں۔اس شخص نے بھی اسی طرح کی حرکت کی تھی جس سے مجھے محبہ ہوا کہ اس کی شلوار میں پھر اہے اور میں نے اسے پکڑ لیا۔تو اب دیکھو لوگ مجھے قتل کرنے کے لیے میرے گھر پر بھی آئے۔دیواروں پر بھی انہوں نے چڑھنے کی کوشش کی، پھیر و پیچی میں بھی میرے پیچھے ایک شخص پستول لے کر پہنچا لیکن خدا تعالیٰ میری حفاظت کرنے والا تھا۔اُس نے مجھے ہر دفعہ محفوظ رکھا۔تو جن کی حفاظت خدا تعالیٰ خود کر رہا ہو اُن کو کس بات کی گھبراہٹ ہو سکتی ہے؟ گھبراہٹ تو کمزور ایمان والے کو اور یا پھر بے ایمان کو ہوتی ہے۔جس شخص کو یہ یقین ہو کہ خدا تعالیٰ اس کی حفاظت کرتا ہے اُس کو گھبراہٹ نہیں ہوسکتی۔وہ تو ہر وقت مطمئن رہتا ہے اور اسے تسلی ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے رات دن اُس کی حفاظت کر رہے ہیں۔پھر وہ کی اپنے چلن کو بھی اس طرح رکھتا ہے کہ کبھی قانون شکنی نہیں کرتا۔آخر زیادہ خطرہ تو قانون شکن کو ہی ہو سکتا ہے لیکن مومن ہمیشہ قانون شکنی سے بچتا ہے اور خدا تعالیٰ کا بھی اسے یہی حکم ہے۔اور جب وہ ہر وقت قانون شکنی سے بچتا ہے تو وہ جانتا ہے کہ اگر کوئی شخص اُس پر حملہ کرے گا تو جھوٹا ہی کرے گا۔اور اگر وہ جھوٹا حملہ کرے گا تو میر اسچا خدا اُس کو پکڑلے گا اور دشمن مجھے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔غرض قرآن کریم نے ہمیں پہلے سے بتا دیا ہے کہ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ۔کمز ور ایمان والے لوگ دنیا کی ہر مصیبت کو اپنے اوپر سمجھ لیتے ہیں لیکن مومن ہر مصیبت کو غیر کے لیے سمجھتا ہے۔جیسے ایک دفعہ مدینہ میں شدید بارش ہوئی تو لوگ گھبرائے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے اور کہا یا رسول الله ! شدید بارش ہو رہی ہے اور اس کی وجہ سے ہماری جانیں اور ہمارے جانور اور ہماری فصلیں خطرہ میں ہیں۔اگر بارش نہ کی تو تباہی آ جائے گی۔آپ دعا فرمائیں کہ بارش رک جائے۔اس پر آپ نے دعا فرمائی کہ اللهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا کہ اے اللہ! یہ بارش ہمارے اردگرد پڑے ہمارے اوپر نہ پڑے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے وہاں سے بادلوں کو ہٹا دیا اور بارش مدینہ کے اردگرد پڑنے لگی۔5 تو اب دیکھو! مومن میں تو یہ بھی طاقت ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے دعا کرے تو اس کی بلا کسی اور کے گلے پڑ جائے۔جیسے مشہور ہے کہ طویلے 6 کی بلا بندر کے سر۔جب کوئی شخص اس پر بلاء مسلط کرنا چاہتا ہے تو وہ چونکہ خدا تعالیٰ کی حفاظت میں ہوتا ہے اس لیے خدا تعالیٰ وہ بلا ء اس کے دشمن