خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 323 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 323

$1956 323 30 خطبات محمود جلد نمبر 37 اگر تم اللہ تعالیٰ کی طرف جھکو اور اُسی سے مدد طلب کرو تو منافقین کی شرارتیں هَبَاءٌ مُنبَقًا ہو جائیں گی لگا سوچو اور غور کرو کہ اگر خلافت مٹ جائے تو کیا احمدیت کے ذریعہ اسلام کے غلبہ کا کچھ بھی امکان باقی رہ سکتا ہے؟ (فرموده 3 راگست 1956ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جکل ہماری جماعت میں منافقین کا فتنہ شروع ہے۔چونکہ قرآن کریم میں بھی فتنوں کا ذکر آتا ہے اور ان کی ساری چالیں بیان ہوئی ہیں۔اس لیے جماعت کے دوست علاوہ صحابہ کے حالات کے اگر قرآن کریم کی ان آیات کو بھی غور سے پڑھیں تو انہیں ان کی ساری باتوں کا پتا لگ جائے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب منافقوں کو ان کی باتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ قسمیں کھاتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے تو کوئی ایسی بات نہیں کہی 1۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کا قسمیں کھانا ہی ان کی منافقت کا ثبوت ہے کیونکہ قسم ضرورت کے وقت کھائی جاتی ہے اور جو شخص بلا ضرورت قسمیں کھاتا ہے وہ منافق ہوتا ہے۔