خطبات محمود (جلد 37) — Page 319
خطبات محمود جلد نمبر 37 319 $1956 ہم حضرت خلیفہ اول کا بڑا ادب کرتے ہیں۔مگر یہ لوگ بتائیں تو سہی کہ وہ کونسے ملک ہیں جن میں مولوی نورالدین صاحب نے اسلام کی تبلیغ کی؟ یورپ، امریکہ، افریقہ اور ایشیا میں وہ کوئی ایک ملک ہی دکھا دیں جس میں انہوں نے اسلام پھیلایا ہو۔ہر ملک میں میں نے مبلغ بھجوائے۔یورپ کی ہر مسجد میں نے بنوائی اور بیرونی ممالک میں ہرمشن میں نے قائم کیا۔اگر اس کو ہٹا دیا جائے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے دعوی میں بالکل ناکام ثابت ہوتے ہیں۔پس میری موت اور میری ناکامی، میری موت اور میری ناکامی نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود کے مشن کی موت اور ناکامی ہے اور مسیح موعود کے مشن کی موت اور ناکامی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کی موت اور ناکامی ہے۔اب جس کا دل چاہے وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کر دے۔مگر وہ یاد رکھے اگر وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کرے گا تو خدا کے ہاتھ میں بھی تلوار ہے جس سے وہ بچ نہیں سکے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھو آپ پر جب گورداسپور میں کرم دین کے ساتھ مقدمہ تھا تو آپ کے پاس رپورٹ پہنچی کہ آریوں نے مجسٹریٹ کو سزا دینے پر آمادہ کر لیا ہے اور ہمیں اس کے مقابلہ کے لیے کوئی تدبیر اختیار کرنی چاہیے۔یہ رپورٹ لانے والے خواجہ کمال الدین صاحب تھے۔آپ نے جب یہ بات سنی تو اُٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا خواجہ صاحب! آپ گھبراتے کیوں ہیں؟ خدا کے شیر پر ہاتھ ڈالنا کوئی آسان کام ہے؟ میں خدا کا شیر ہوں۔اگر وہ مجھ پر ہاتھ ڈالے گا تو میرا خدا اُسے سیدھا کر دے گا۔پس یہ باتیں روحانی طور پر تو بے حقیقت ہیں لیکن خدا کے سامنے جواب دہی کے لحاظ سے بڑی اہم ہیں اور جماعت کو ان کی اہمیت سمجھنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔میں نے دیکھا ہے جماعت میں سے بعض بیوقوف ایسے ہیں جو کہہ دیتے ہیں کہ ان باتوں میں کیا رکھا ہے۔ہمارے سلسلہ کا خدا حافظ ہے۔وہ یہ نہیں دیکھتے کہ حضرت عثمان کے زمانہ میں ابوبکر کی اولاد میں سے ہی ایک خبیث نے کیا کیا۔اور گو وہ بعد میں تائب ہو گیا مگر بہر حال وہ فتنہ پھیلانے والوں کے ساتھ شامل ہوا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کا اتحاد