خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 317 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 317

$1956 317 خطبات محمود جلد نمبر 37 اور عیسی بھی مل کر انہیں خدا کے عذاب سے نہیں بچا سکیں گے۔بلکہ دیکھ لو خود سادات میں ایسے لوگ موجود ہیں جو دین میں تفرقہ اندازی کرتے اور خدا تعالیٰ کے احکام کی نافرمانی کرتے ہیں مگر کیا اس لیے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل میں سے ہیں ان کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب مخالفین کو مباہلہ کے لیے چیلنج دیئے تو ان میں کئی سادات سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شامل تھے۔پس محض کسی بڑے آدمی کی نسل میں سے ہونا اُسے خدا تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچا سکتا۔میں نے دیکھا ہے کئی احمقوں نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ حضرت خلیفہ اول کی اولاد کو ایسا کیوں کہا جاتا ہے۔میں ان سے کہتا ہوں کہ کیا تم اس بات پر غور نہیں کرتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ادھر تو یہ لکھتے ہیں کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہوں اور اُدھر آپ کی اولاد کو مباہلہ کا چیلنج دیتے ہیں۔یہ مباہلہ کا چیلنج آپ نے اسی لیے دیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسلام اور مسلمانوں کی تنظیم اور ان کی تقویت کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔اگر آپ کی اولاد میں سے کوئی شخص اس تنظیم کو توڑنا چاہتا ہے تو وہ ہر گز کسی ہمدردی کا مستحق نہیں ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسلام کے دوبارہ احیاء اور مسلمانوں کی تنظیم اور ان کے اتحاد کے لیے مبعوث ہوئے تھے اور یہی ایک قیمتی یادگار ہے جو ہمارے پاس محفوظ ہے۔اگر تم اس اتحاد کو توڑنے لگے تو تمہاری خدا تعالیٰ کو کیا پروا ہوسکتی ہے۔احمدیت نے دنیا میں پھیل کر رہنا ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے تین سو سال میں احمدیت ساری دنیا میں پھیل جائے گی۔لیکن اگر احمدیت کی تنظیم ٹوٹ جائے تو تین سو سال چھوڑ کیا تین ہزار سال میں بھی احمدیت غالب آ سکتی ہے؟ کیا تین لاکھ سال میں بھی احمدیت غالب آ سکتی ہے؟ احمدیت کی تنظیم ٹوٹ جائے تو چند دنوں میں ہی احمدیت ختم ہو جائے گی اور عیسائی مصنف اپنی کتابوں میں لکھیں گے کہ قادیان میں نَعُوذُ باللهِ ) ایک کذاب پیدا ہوا تھا جو بڑے بڑے دعوے لے کر کھڑا ہوا مگر تھوڑے دنوں میں ہی اُس کا بیڑہ غرق ہو گیا اور اُس کی جماعت کا اتحاد پارہ پارہ ہو گیا۔یہ بد بخت چاہتے ہیں کہ عیسائیوں کے ہاتھوں سے مرزا صاحب کو کذاب لکھا جائے۔یہ بدبخت چاہتے ہیں کہ