خطبات محمود (جلد 37) — Page 293
$1956 293 28۔خطبات محمود جلد نمبر 37 لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَبِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدُ ا خدا تعالیٰ ہمیشہ میرے ساتھ رہا ہے وہ اب بھی میری مدد کرے گا اور منافقت دکھانے والوں کو ذلیل و رسوا کرے گا (فرمودہ 20 جولائی 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوة مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ 2 اس کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے اے مومنو! جب تم کو جمعہ کے دن نماز کے لیے پکارا جائے تو تم تجارت وغیرہ چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لیے بھا گو۔اس آیت کے الفاظ تو بظاہر یہی ہیں کہ جب تمہیں جمعہ کے دن پکارا جائے تو تم تجارت وغیرہ کو چھوڑ کر نماز کے لیے آ جاؤ لیکن در حقیقت جمعہ کے معنے اجتماع کے ہیں۔اور اس آیت میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ جب کسی قوم کے افراد کی تعداد تھوڑی ہوتی ہے اور اس پر مصیبت کے دن ہوتے ہیں تو ان میں دین کی طرف رغبت اور اللہ تعالیٰ کی محبت زوروں پر ہوتی ہے۔لیکن جب ان کی مصیبت