خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 70 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 70

$1956 70 خطبات محمود جلد نمبر 37 دوست نے مجھے رپورٹ بھجوائی ہے کہ بہائی بیرسٹر آسانند صاحب نے اپنی تقریر میں چودھری محمد علی صاحب وزیراعظم پاکستان سے اپنی ایک ملاقات کا ذکر کیا اور کہا کہ میں اُن ملا اور کہا کہ آپ نے جو کانسٹی ٹیوشن بنائی ہے وہ اسلامی نہیں کیونکہ اسلام تو فیل ہو چکا ہے۔ہاں! آپ نے بہائی تعلیم کا خلاصہ پیش کر دیا ہے۔اس پر چودھری محمد علی صاحب نے کہا کہ ہم نے تو اسلامی دستور بنانے کی کوشش کی تھی یہ علیحدہ بات ہے کہ ہم اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔یہ بات چونکہ ہمیں کئی واسطوں سے پہنچی ہے اس لیے ہم اس کا تعین تو نہیں کر سکتے۔لیکن تاہم اگر اس کا یہ مطلب ہے کہ چودھری محمد علی صاحب نے یہ کہا کہ انہیں قرآن کریم سے تو کوئی دستور نہیں ملا کیونکہ وہ تو پہلے ہی فیل ہو چکا تھا۔ہاں! انہوں نے بہائی تعلیم کا خلاصہ پیش کر دیا ہے۔تو میں سمجھتا ہوں یہ محض جھوٹ اور افترا ہے۔میں چودھری محمد علی صاحب کو ان کی کی طالبعلمی کے زمانہ سے جانتا ہوں۔چاہے وہ احمدی نہیں اور عقیدہ کے لحاظ سے انہیں مجھ سے کتنا ہی اختلاف ہو لیکن میں جانتا ہوں کہ انہیں بچپن سے قرآن کریم اور اسلام سے محبت اور اخلاص رہا ہے۔اس لیے میں یہ بات ماننے کے لیے ہرگز تیار نہیں کہ انہوں نے یہ کہا ہو کہ اسلام فیل ہو چکا ہے اس لیے ہم اسلامی دستور تو نہیں بنا سکے۔ہاں! ہم نے بہائیت کی تعلیم کا نچوڑ لے لیا ہے۔یہ بات محض جھوٹ ہے اور ان کے منہ سے ہرگز نہیں نکل سکتی۔کیونکہ انہیں قرآن کریم اور اسلام سے محبت ہے۔اور جس شخص کو بچپن سے ہی قرآن کریم اور اسلام سے محبت اور اخلاص رہا ہو اس قسم کی بات وہ اپنے منہ سے نہیں نکال سکتا۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب حضرت عائشہ کے متعلق افک کیا گیا تو سننے والوں نے کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ صریح بہتان ہے 1 کیونکہ ہم حضرت عائشہ کو جانتے ہیں، اُن کے اخلاق اور حالات سے واقف ہیں۔اُن کے سابق کیریکٹر کو دیکھتے ہوئے ہم یہ بات ماننے کے لیے ہرگز تیار نہیں کہ انہوں نے اس قسم کی حرکت کی ہو۔اسی طرح قرآن کریم میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آتا ہے کہ آپ نے کفار سے کہا کہ دیکھو کہ میں ایک لمبا عرصہ تم میں رہا ہوں اور تم جانتے ہو کہ میں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور جب میں نے اتنے لمبے عرصہ میں بندوں کے متعلق کبھی جھوٹ نہیں بولا تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں یکدم خدا تعالیٰ