خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 603 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 603

خطبات محمود جلد نمبر 37 603 $1956 کوئی نہیں مارتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس مُرغے نے تو کاٹنا ہی نہیں۔اگر تو ہمارے مذہب ؟ حملہ کرتا اور تیری وجہ سے ہمارا مذہب خطرہ میں ہوتا تو ہم تیرا نام ذلت سے لیتے مگر تیری وجہ پر سے ہمارا مذہب خطرہ میں نہیں پڑا۔مذہب خطرہ میں پڑا ہے تو وہ مرزا صاحب کی وجہ سے پڑا ہے۔اس لیے اگر ہم گالی دیں گے تو مرزا صاحب کو دیں گے۔اور اگر ہمیں اسلام نصیب ہوا تو وہ مرزا صاحب کی وجہ سے ہوا ہے۔اس لیے اگر ہم تعریف کریں گے تو مرزا صاحب کی کریں گے تجھے تو ہم پوچھتے بھی نہیں۔کیونکہ تیری کوئی حیثیت بھی ہمارے ملک میں نہیں۔ہمارے ملک میں مرزا صاحب کو حیثیت حاصل ہے جنہوں نے ہمارے مذہب پر حملہ کیا ہے۔اس لیے اگر ہمیں گالی دینے کا شوق آئے گا تو ہم مرزا صاحب کو دیں گے اور اگر ہم پر اسلام کی کی صداقت کھل جائے گی اور تعریف کریں گے تو مرزا صاحب کی کریں گے تجھے ہم گالیاں بھی اسی نہیں دیں گے۔ہمارے ملک میں تجھے کوئی آدمی بھی نہیں جانتا۔ہم صرف مرزا صاحب کو (الفضل 5 مارچ 1957ء) جانتے ہیں۔1 : النساء : 60 2 : المائدة : 68 3 : آل عمران : 160 :4 مسلم كتاب الالفاظ من الادب باب النهي عن سب الدهر 5 : بخاری کتاب بدء الخلق باب ذكر الملائكة