خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 584 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 584

خطبات محمود جلد نمبر 37 584 $1956 رہی تھیں کہ اوپر کی چھت نیچے آ گری اور پھر اُس چھت کے بوجھ کی وجہ - وجہ سے نیچے کی چھت بھی گر گئی۔نیچے مرد تھے۔ان میں سے بھی ایک بڑی تعداد زخمی ہوئی اور اوپر کی چھت پر جو عورتیں تھیں اُن میں سے بھی کچھ زخمی ہوئیں اور کچھ فوت ہو گئیں۔چنانچہ دو جنازے پہلے آئے تھے اور ایک نعش آج آئی ہے۔یہ نعش سید ناصر شاہ صاحب کی اہلیہ کی ہے۔ان کے لڑکے کی شادی تھی اور اسی سلسلہ میں یہ وہاں گئی تھیں۔چھت گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئیں اور بعد میں فوت ہو گئیں۔نماز کے بعد میں ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔دوست جنازہ میں شامل ہوں اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اس کی مغفرت کے لیے دعا کریں“۔1 : البقرة: 187 2 : تذکرہ صفحہ 172 ایڈیشن چہارم (الفضل یکم مارچ 1957ء) بخاری کتاب التوحید باب قول الله تعالى و يحذرُكُم الله نفسه :4 مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين 5 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 1240 مطبوعہ دمشق 2005ء 6: المائدة: 25 7 : النمل: 63 8 التوبة: 40