خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 32 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 32

$1956 4 32 32 خطبات محمود جلد نمبر 37 وہ کونسے ذرائع ہیں جن سے خدمت دین اور علمی ترقی کا جذ بہ دائمی طور پر جماعت میں قائم رہے؟ جماعت کے نوجوان خصوصیت کے ساتھ اس سوال پر غور کریں اور پھر جس نتیجہ پر پہنچیں اُس سے مجھے بھی اطلاع دیں فرموده 27 جنوری 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: یوں تو کئی دنوں کے بعد آج صبح کے وقت طبیعت اچھی تھی اور اصل بیماری میں نمایاں فرق نظر آتا تھا لیکن اچانک مجھے پیچش کی شکایت ہو گئی۔یہ پیچش صبح کی نماز کے وقت سے شروع ہے جس کی وجہ سے مجھے آج بھی خطبہ کو مختصر رکھنا پڑے گا۔میں آج جماعت کے نوجوانوں سے بالعموم اور مبلغین کلاس کے طلباء سے بالخصوص یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کچھ باتیں ایسی ہیں جو انہیں ہمیشہ سوچنی چاہیں۔آخر دنیا میں دو ہی قسم کے نظارے نظر آتے ہیں۔ایک تو خدائی نظام ہے اور دوسرا دنیوی نظام ہے۔دین کے ماہرین ہیں کہ یہ دنیا سات ہزار سال سے چل رہی ہے۔اور سائنس کے ماہرین کے نزدیک