خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 29 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 29

$1956 29 29 خطبات محمود جلد نمبر 37 ނ صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں کو غور پڑھا تھا۔تم بھی حضرت مسیح موعود کی کتابوں کو غور سے پڑھو اور پھر اپنی انگریزی کو ٹھیک کرو۔غیر ممالک میں لریزی بڑا کام دیتی ہے۔پس تم اپنی انگریزی کو ٹھیک کرو اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کوغور سے پڑھو اور جو بات تمہیں متضاد نظر آئے یا مشکل معلوم ہو وہ علماء سے پوچھ لو۔بس اتنی بات ہے۔اس سے تھوڑے ہی دنوں میں تم اتنے زبردست مبلغ بن جاؤ گے کہ دنیا کے بڑے بڑے عالم تمہارا مقابلہ نہیں کر سکیں گے اور اُس وقت تم اس قابل ہو جاؤ گے کہ تمہیں امریکہ یا یورپ کے کسی ملک میں بطور مبلغ بھیج دیا جائے۔کچھ دن ہوئے مجھے کینیڈا سے بھی ایک شخص کا خط آیا تھا۔اُس نے بھی تحریر کیا تھا کہ یہاں کوئی مبلغ بھیجیں۔ہمیں یہاں مبلغ کی سخت ضرورت ہے۔پس دوسرے ممالک میں لوگوں میں اسلام کے لیے تڑپ اور جوش پیدا ہو رہا ہے۔کل ہی ایک مبلغ کا خط آیا تھا کہ مجھے ایک جی وزیر نے جس کے سپرد امور مذہبی کا محکمہ ہے لکھا ہے کہ تم مجھے احمدیت کے تفصیلی حالات لکھتے رہا کرو۔تا میں بھی احمدیت سے پوری واقفیت حاصل کر لوں اور اس کے بعد خود تبلیغ کا کام کر سکوں۔اب دیکھ لو! آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ خود ہی اسلام کی اشاعت کے سامان پیدا کر رہا ہے۔اور وہ دن دور نہیں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام پورا ہو گا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے۔3 بادشاہتیں تو آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں لیکن ملک کا پریذیڈنٹ اور صدر بھی بادشاہ ہی ہوتا ہے۔اگر روس کا صدر اور وزیر اعظم مسلمان ہو جائیں تو وہ بھی بادشاہ سے اپنی حیثیت میں کم نہیں اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔لیکن وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے اُسی وقت برکت ڈھونڈیں گے جب تم آپ کی کتابوں سے برکت ڈھونڈنے لگ جاؤ۔جب تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب سے برکت ڈھونڈنے لگ جاؤ گے تو خدا تعالیٰ ایسے بادشاہ پیدا کر دے گا جو آپ کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔لیکن ابھی تک تو صدرانجمن احمدیہ نے یہ بھی انتظام نہیں کیا کہ کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں کو محفوظ رکھا جائے۔آخر بادشاہ برکت