خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 336 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 336

$1956 336 31 خطبات محمود جلد نمبر 37 اشتعال انگیزی کا الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے میں نے جو کچھ کہا تھا وہ قرآن مجید کی تعلیم کے عین مطابق ہے اگر کوئی ناجائز دخل اندازی کرتا ہے تو قانون کے ذریعہ اُسے مداخلت سے روکنا ہمارا حق ہے (فرموده 10 راگست 1956ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں آج ربوہ آ رہا تھا کہ رستہ میں ایک دوست نے مجھے بتایا کہ لاہور کے اخبار نوائے پاکستان میں کسی کا ایک مضمون چھپا ہے کہ امام جماعت احمد یہ ہمارے خلاف اشتعال انگیزی کر رہا ہے۔گورنمنٹ اِس طرف توجہ کرے۔حقیقت یہ ہے کہ ایک شخص کے بارہ میں ایک دوست نے لکھا کہ میں اُس کا ایک عرصہ تک دوست رہا ہوں۔اُس نے کہا ہے کہ دو سال تک میں اتنی طاقت پکڑ جاؤں گا کہ میں ربوہ جا کر مرزا ناصر احمد کو بازو سے پکڑ کر