خطبات محمود (جلد 37) — Page 224
$1956 224 (21) خطبات محمود جلد نمبر 37 اگر دل میں کوئی نیک تحریک پیدا ہو تو فوراً اس کے لیے تیاری شروع کر دو تیاری کا بہترین طریق یہ ہے کہ اپنے بیوی بچوں کو اس تحریک میں تعاون اور مدد کے لیے آمادہ کرو (فرموده 25 مئی 1956ء بمقام خیبر لاج مری) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے يَا يُّهَا الَّذِينَ امَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوة مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللهِ 1 کہ اے مومنو! جب نماز جمعہ کے لیے اذان کا وقت آ جائے تو تم اس کے لیے اچھی طرح تیاری کر لیا کرو۔یہاں فَاسْعَوْا إلى ذِكْرِ اللہ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں اور بظاہر اس کے یہ معنے معلوم ہوتے ہیں کہ دوڑ کر ذکر الہی کی طرف جاؤ لیکن حدیثوں میں صاف طور پر آتا ہے کہ نماز کے لیے دوڑ کر جانا منع ہے۔پس ہمیں غور کرنا چاہیے کہ کیا قرآن کریم میں سعی کا لفظ کسی اور مفہوم میں بھی استعمال ہوا ہے یا نہیں؟ اس غرض کے لیے جب ہم قرآن کریم پر نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں اس میں یہ آیت نظر آتی ہے کہ وَمَنْ اَرَادَ الْآخِرَةَ وَسَعَى لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ