خطبات محمود (جلد 37) — Page 220
$1956 220 خطبات محمود جلد نمبر 37 میری زبان پر الہاما نازل ہوئی کہ اِنَّ اللهَ وَمَلَكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ، يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا 1 اس کے بعد متواتر ایک لمبے عرصہ ނ تک میری زبان پر درود جاری رہا۔میں نے دیکھا ہے اور بعض احمدی نوجوانوں کی طرف۔بھی مجھے ایسے خطوط ملے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں درود پڑھنے کی عادت ہے اور وہ رات کو کثرت سے اس کا ورد کرتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں انہیں اعلیٰ درجہ کی خواہیں نظر آتی ہی ہیں۔گویا یہ ایک نقد بہ نقد انعام ہے جو انہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے مل رہا ہے۔پس موجودہ فتنوں کو دیکھتے ہوئے اور تفرقوں کو دیکھتے ہوئے اور دشمنوں کو دیکھتے ہوئے تمام احمدیوں کو عموماً اور نوجوانوں کو خصوصاً اس بات کی عادت ڈالنی چاہیے کہ وہ کثرت سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر درود بھیجیں۔کیونکہ درود ایک دعا ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے اور آپ کے مدارج کو بلند فرمائے۔آجکل سب سے بڑا فتنہ اسلام کے خلاف عیسائیت کا ہے اور عیسائیت اس بات کی مدعی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے اور درود میں بھی یہی کہا گیا ہے کہ اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ یعنی اے خدا! یہ جتنی ترقیاں عیسائیت کو مل رہی ہیں یہ درحقیقت حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ان وعدوں کی وجہ سے ہیں جو تو نے ان سے کیے تھے۔ہم تجھ سے درخواست کرتے ہیں کہ ابراہیمی وعدوں کی وجہ سے اس کی ایک شاخ جو اسحاق سے تعلق رکھتی تھی اُس پر جو تو نے فضل کیے ہیں اُس سے بڑھ کر اسمعیل کی نسل یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ سے تعلق رکھنے والوں پر نازل فرما۔اگر اُدھر سے اللہ تعالیٰ اپنی برکتیں ہٹا لے اور اُن کا رُخ ادھر پھیر دے تو عیسائیت ایک دن میں ختم ہو جاتی ہے۔عیسائیت کا سارا زور محض اس وجہ سے ہے کہ ابراہیم کے وعدے الحق کی نسل سے پورے ہو رہے ہیں۔اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اتنے زور سے درود پڑھیں کہ وہ پرنالہ بند ہو ائے اور اسمعیلی پر نالہ بہنے لگے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی اور جسمانی آل ہے