خطبات محمود (جلد 37) — Page 214
$1956 214 19 خطبات محمود جلد نمبر 37 اللہ تعالیٰ یوں تو ہر وقت دعا ئیں سنتا ہے لیکن بعض بابرکت ایام کا قبولیت دعا سے خاص تعلق ہوتا ہے (فرمودہ 11 مئی 1956ء بمقام مری) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دنیا میں اکثر چیزیں ایسی ہیں کہ ایک حد تک بے موسم بھی مل جاتی ہیں اور پھر موسم میں بھی ملتی ہیں لیکن فرق یہ ہوتا ہے کہ جب ان کا موسم ہوتا ہے تو چیز اچھی ہوتی ہے، وہ زیادہ لطیف بھی ہوتی ہے، اس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے اور پھر سستی بھی ہوتی ہے لیکن جب بے موسم تلاش کی جائے تو چیز بھی خراب ملتی ہے اور پیسے بھی زیادہ خرچ ہوتے ہیں۔مثلاً آم ہیں۔ہمارے ملک کے لحاظ سے ان کا اصل موسم جون جولائی ہے لیکن لاہور وغیرہ میں مارچ کے مہینہ میں بھی روپے کے دو دو آم مل جاتے ہیں لیکن چکھو تو کچھ کھٹے ہوں گے اور کچھ پھیکے۔یہی حال اور چیزوں کا ہے۔مجھے یاد ہے بچپن میں جب ہم حضرت خلیفہ اول سے پڑھتے تھے تو جہاں آپ کا مطب ہوا کرتا تھا اُس کے پاس ہی امام دین ماٹا جو ایک غریب آدمی تھا پھل وغیرہ لے کر