خطبات محمود (جلد 37) — Page 604
$1956 604 51 خطبات محمود جلد نمبر 37 ہمیشہ یہ دعا کرتے رہو کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کا نام بلند ہو اور دین اسلام کی عزت قائم ہو (فرموده 28 دسمبر 1956ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج ہمارے جلسہ سالانہ کا بھی آخری دن ہے اور جمعہ کا بھی دن ہے۔اس طرح اس جلسہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے دُہری برکتیں رکھ دی ہیں۔یعنی ایک جمعہ بھی درمیان میں آ گیا ہے اور دوسرے جلسہ سالانہ بھی ہے جس میں ذکر الہی کی کثرت ہوتی ہے اور کثرت کی سے خدا تعالیٰ کے نام کے بلند کرنے کی تحریکیں اور خدا تعالیٰ کے دین کی تشریحات ہوتی ہیں۔چونکہ نمازیں جمع ہوں گی اور اس کے بعد تقریر ہو گی اس لیے میں خطبہ جمعہ میں رسول کریمی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک قول کے متعلق مختصر طور پر کچھ بیان کر دینا چاہتا ہوں۔دوستوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن اذان سے لے کر سلام تک ایک ایسا وقت آتا ہے کہ بندہ جو کچھ مانگے خدا تعالیٰ اسے قبول کر لیتا ہے 1 اور آج تو دُہری برکتیں جمع ہیں۔ایک جلسہ سالانہ ہے جس کی بنیاد خدا تعالیٰ کے