خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 578 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 578

$1956 578 خطبات محمود جلد نمبر 37 فَانّي قَرِيبٌ میں ہر پکارنے والے کے قریب ہوں۔یہ بالکل وہی لفظ ہیں جو 1953ء کے فسادات کے موقع پر میں نے کہے تھے کہ تم مت گھبراؤ میں دیکھ رہا ہوں کہ خدا میری مدد کے لیے آ رہا ہے۔نہیں میں دیکھتا ہوں کہ وہ دوڑا چلا آ رہا ہے۔اور پھر یہی ہوا کہ عین اُس وقت جب لاہور میں تمام احمدیوں کے قتل کی تجویز ہو رہی تھی وہاں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا اور گھنٹوں میں وہ فساد ختم ہو گیا۔پس جو شخص اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کی مدد کرتا ہے اور اس طرح مدد کرتا ہے کہ دوڑ کر اُس کے پاس آتا ہے۔اگر کوئی شخص کسی کو مدد کے لیے پکارے اور وہ تین چار فرلانگ کے فاصلہ پر ہو تو بعض اوقات اُس کے آتے آتے پکارنے والا مر سکتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں ہر پکارنے والے کے قریب ہوں فاصلہ پر نہیں۔اگر کوئی مجھے پکارے گا تو میں فوراً ہاتھ بڑھائی کر اسے اپنی گود میں بٹھا لوں گا دیر کا سوال ہی نہیں ہو گا۔مگر افسوس کہ مسلمانوں نے اس قیمتی نسخہ کو چھوڑ دیا ہے جو ان کی بدقسمتی کی علامت ہے۔دوستوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں ہر انسان کے قریب ہوں اور۔کہ میں ہر پکارنے والے کی پکار کو سنتا ہوں اور جس کے قریب خدا تعالیٰ ہو وہ اکیلا نہیں ہو سکتا۔بے شک حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کشفی حالت میں اپنے بازو پر یہ تحریر فرمایا کہ میں اکیلا ہوں اور خدا میرے ساتھ ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اکیلے تھے بلکہ اس مطلب یہ ہے کہ دنیا کی نظروں میں تو میں اکیلا ہوں لیکن حقیقہ خدا میرے ساتھ ہے۔اگر خدا کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی کوئی شخص اپنے آپ کو اکیلا کہتا ہے تو اس کی مثال اُس بیوقوف کی سی ہو گی جو اپنے باپ کے ساتھ سفر کر رہا تھا کہ رستہ میں ڈاکہ پڑا اور چور اُن کا مال لوٹ کر لے گئے۔جب کسی نے اُس سے پوچھا کہ کیا ہوا؟ تو اُس نے کہا ”چور تے لاٹھی دو جنے میں تے باپو اکلے“۔پس جو خدا تعالیٰ کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی کہتا ہے میں اکیلا ہوں تو یہ اس کی بیوقوفی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان الفاظ کے یہ معنے ہیں کہ دنیا کی نظروں میں تو میں اکیلا ہوں لیکن خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر سے فرمایا تھا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا - 8 ابوبکر ! گھبرانے