خطبات محمود (جلد 37) — Page 480
$1956 480 خطبات محمود جلد نمبر 37 چونکہ خدام الاحمدیہ کا اجتماع تھا اس لیے میں نے اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ پر زیادہ زور دیا تھا۔آج میں تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ پر زور دینا چاہتا ہوں کیونکہ میرا منشاء ہے کہ آج میں تحریک جدید کے نئے سال کے چندہ کی تحریک کروں۔اس آیت میں خدا تعالیٰ نے پہلے تو مسلمانوں کو کہا ہے کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ یعنی تم بہترین امت ہو جو ساری دنیا کے لیے نکالی گئی ہو۔اور اس کے بعد فرمایا تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ تم ساری دنیا کے لوگوں کو اور بھلائی کی تعلیم دیتے ہو اور بُرائی سے روکتے ہو۔یوں تو ہر مومن اگر وہ سچا مومن ہے تو اپنے گردو پیش میں اپنے ہمسائیوں اور ملنے والوں کو امر بالمعروف بھی کرتا ہے اور نھی عن الْمُنْكَرِ بھی کرتا ہے۔لیکن اگر ہم اس آیت پر غور کریں تو اس میں ایک عجیب نکتہ بیان کیا گیا تای ہے۔خدا تعالیٰ نے اس آیت میں ان دو چیزوں کو أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کے بعد بیان کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم صحیح معنوں میں اس آیت کے اُسی وقت مصداق ہو سکتے ہیں جب هم تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ پر عمل کریں۔یعنی ہم ساری دنیا کے لوگوں کو نیکی اور بھلائی کی تعلیم دیں اور ساری دنیا کے لوگوں کو بُرائی سے روکیں۔لیکن ظاہر ہے کہ ہر مومن نہ ساری دنیا میں تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ پر عمل کر سکتا ہے اور نہ ساری دنیا میں تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ پر عمل کر سکتا ہے۔یہ کام تنظیم کے ساتھ ہی ہوسکتا ہے۔اور تنظیم بھی ایسی ہو کہ جماعت کے افراد دنیا کے کناروں پر جائیں اور ساری دنیا کے لوگوں کو امر بالمعروف اور نھی عَنِ الْمُنْكَرِ کریں۔لیکن اگر کوئی تنظیم نہ ہو اور یہ نہ ہو کہ اُس تنظیم کے ماتحت کوئی شخص امریکہ میں بیٹھا ہوا تبلیغ اسلام کا کام کر رہا ہو، کوئی ملایا میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی تھائی لینڈ میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی بورینیو میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی انڈونیشیا میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی ہندوستان میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی فلپائن میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی جاپان میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی چین میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو، کوئی یورپ کے مختلف ممالک یعنی انگلینڈ، سکنڈے نیویا، ہالینڈ، بلجیم، سپین، فرانس، سوئٹر لینڈ، جرمنی، آسٹریا، پولینڈ، ہنگری اور روس میں بیٹھا ہوا یہ کام کر رہا ہو تو اُس